۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محسن رضایی

حوزہ/مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر محسن رضائی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کو انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا ہندوستان کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور صہیونیزم کے اشارے پر مزید ظلم و بربریت سے انتہا پسندوں کو نہیں روکا تو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تیار رہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر محسن رضائی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کو انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا 
ہندوستان کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور صہیونیزم کے اشارے پر مزید ظلم و بربریت سے انتہا پسندوں کو نہیں روکا تو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تیار رہے۔ مسلمانوں کو خواتین اور بچوں سمیت زندہ جلانا اور زندہ در گور کرنا انسانیت کی توہین ہے.
انھوں نے کہا کہ ہلری کلنٹن کا دورہ میانمار کے ساتھ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ٹرمپ کا دورہ بھارت کے ساتھ ہی ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ منظم منصوبہ بندی امریکی سرپرستی میں ہو رہی ہے اور ایسے میں اس واقعے کی حقوق بشر کمیٹی میں تحقیقات بھی غیر ممکن ہے جس طرح سے دنیا میں رونما ہونے والی دہشت گردی. داعش کا وجود. میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی عقیدتی شدت پسندی مسلمانوں کے خلاف صہیونیزم کا نقشہ ہے۔اسی طرح سے صہیونیزم کے جاسوسی ادارے ہندوستان میں مدتوں سے ان دلخراش واقعات کو وجود بخشنے اور شدت پسندی کو فروغ دینے میں مصروف عمل تھے 
اگر انڈین حکومت ہوش کے ناخن نہ لے اور صہیونیزم کے اشاروں پر چلنے سے باز نہ آئے تو آئندہ کے حالات بہت سخت ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .