۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
عضو خبرگان رہبری

حوزہ/حجت الاسلام و المسلمین علی اسلامی:ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم دنیا بھر میں ہندوستانی مظلوم مسلمانوں کے قتل و غارت کے حوالے سے اپنی آوازوں کو بلند کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عضو خبرگان رہبری حجت الاسلام و المسلمین علی اسلامی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی شدت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسؤلین کو چاہئے کہ وہ حکومتی مفادات و ملاحظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل کیے جانے کو محکوم قرار دیں اور اس امر کی سرزنش کریں اور ساتھ ہی اس کے عوامل اور جنایتکاروں  تنبیہ کریں کہ اس طرح کے کاموں کو مزید انجام نہ دیں۔

ساتھ ہی انھوں نے اس بات کو بھی کہا کہ ہر وہ فعل جو یہ متشدد افراد مسلمانوں کے خلاف انجام دے رہے ہیں از لحاظ شرعی، دینی اور انسانی قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے کہ ابھی تک ہندوستانی حکومت نے اس طرح کی وحشتناک و جرائم کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام نہیں کیا۔

مزید اپنی گفتگو میں کہا کہ بین المللی قوانین اور مقررات کی رو سے بھی یہ کام قابل مذمت ہے اور ساتھ ہی اس طرح کے قتل و غارت کی راہوں کو بند کیا جانا چاہیے اور اس مسئلے کو لے کر کل جہاں کے مسلمانوں کی خاموشی صحیح نہیں ہے۔

مزید اس بات پر بھی تاکید کی کہ افسوس ہے بعض متشدد اور افراطی ہندو مسلمانوں کو لے کر اپنے دلوں میں بغض و کینہ لیے ہوئے ہیں اور اس کے پیش نظر وہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و شرمناک جرم کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور انسجام کے سائے میں ظلم وستم کی راہوں میں رکاوٹ اور روڑہ بنیں اور ان کے راستوں کو بند کریں تاکہ کوئی پھر سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے اور انہیں اذیت پہنچانے کی جرت نہ کرسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .