۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شوری اسلامی اخوت افغانستان

حوزہ/اسلامی برادری کونسل نے دہلی میں ہونے والے تشدد کو انسانیت کے لئے شرمناک واقعہ قرار دیا ہے، اس کونسل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستانی حکومت سے ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لئے کہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی برادرانہ کونسل افغانستان نے ایک بیان جاری کیا جس میں ہندوستانی پولیس اور ہندو دہشتگرد گروہوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے پرتشدد اقدامات اور ان کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اسلامی برادری کونسل نے دہلی میں ہونے والے تشدد کو انسانیت کے لئے شرمناک واقعہ قرار دیا ہے۔ اس کونسل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستانی حکومت سے ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لئے کہیں۔

اسلامی برادرانہ کونسل کا یہ بیان  ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل افغانستان کی شیعہ علما کی کونسل نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح ہندوستانی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف افغانستان کے بہت سے شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .