۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ+تصاویر

جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے طلبا اور ایرانی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں شامل طلبا اور ایرانی عوام نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے خلاف حکومت ہندوستان کے اقدامات کی مذت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

یہ مظاہرہ ایرانی طلبا نے کیا جنھوں نے عالمی اداروں سے جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان کی حکومت نے جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور گذشتہ تین عشروں کے دوران جموں و کشمیر دسیوں ہزار افراد کا قتل ہو چکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .