۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تہران میں موجود "اقوام متحدہ دفتر" کے سامنے کشمیر میں ظلم کے خلاف احجتاج+تصاویر

حوزہ/ہندوستانی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف تہران میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف تہران میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .