۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
راهپیمایی مردم تهران در حمایت از امنیت و اقتدار کشور
تہران میں سامراجی طاقتوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی مظاہرہ

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سامراجی طاقتوں، شرپسندوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی مظاہرہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سامراجی طاقتوں، شرپسندوں اور ان کےعلاقائی ایجنٹوں کے خلاف عظیم الشان عوامی ریلی  منعقدکی گئی ۔ ریلی میں شریک افراد نے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے بعض شہروں میں امریکہ کے اور اس کے علاقائی ایجنٹوں کے حمایت یافتہ شرپسندوں کی طرف سے حکومتی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عدلیہ سے بلوائیوں اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

تہران میں ایرانی عوام نے عظیم الشان ریلی میں شرکت کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ ملک میں امن و سلامتی ان کی ریڈ لائن ہے اور اگرکسی نے اس لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی تو ایرانی عوام اسے منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس عظیم الشان ریلی سے ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام کی ہوشیاری اور بیداری پر انھیں سلام پیش کیا اور کہا کہ ایرانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے علاقائی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .