پیر 13 جنوری 2025 - 07:00
ایرانی عوام کی ہوشیاری اور رہبر معظم انقلاب کی مدبرانہ قیادت نے امریکہ کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے

حوزہ/ ایک فعال ثقافتی شخصیت نے کہا: امریکہ ہر ممکنہ خبیثانہ منصوبہ بندی کرتا ہے تاکہ ایران میں جو کچھ اس نے کھویا ہے اسے دوبارہ حاصل کر سکے لیکن ایرانی عوام کی ہوشیاری اور ولی امر مسلمین کی قیادت کی بدولت اب تک وہ اپنی مذموم خواہشات میں ناکام رہا ہے اور اس کے تمام خبیثانہ منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹر سے گفتگو کے دوران ثقافتی امور میں فعال کارکن محترمہ مرضیہ عاصی نے کہا: ایرانی عوام کی ہوشیاری اور ولی امر مسلمین کی قیادت کی بدولت اب تک امریکہ اپنی مذموم خواہشات میں ناکام رہا ہے اور اس کے تمام خبیثانہ منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور ان کے رہبر کے خلاف دشمنی اور کینہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے 19 دی 1403 (8 جنوری 2025ء)کو قم کے عوام سے ملاقات کے دوران ان لوگوں کے جواب میں جو سوال کرتے ہیں کہ ایران یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات رکھتا ہے لیکن امریکہ کے ساتھ تعلقات کیوں نہیں رکھتا، فرمایا: "امریکہ نے یہاں (ایران) کو اپنی ملکیت بنا لیا تھا لیکن اسے اس کے قبضے سے نکال دیا گیا؛ اسی لیے اس کا کینہ اور نفرت ایران اور انقلاب کے خلاف "کینہ شتری" (اونٹ کے کینے) کی مانند ہے اور وہ اتنی آسانی سے دستبردار ہونے والا نہیں۔ امریکہ ایران میں شکست کھا چکا ہے اور وہ اس شکست کی تلافی کرنا چاہتا ہے۔"

محترمہ مرضیہ عاصی نے مزید کہا: امریکہ اپنی کھوئی ہوئی اس عظیم دولت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہر ممکنہ خبیثانہ منصوبہ بندی کر رہا ہے لیکن ایرانی عوام کی ہوشیاری اور رہبر معظم انقلاب کی مدبرانہ قیادت نے اس کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور ان کے رہبر کے خلاف دشمنی اور کینہ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha