حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب روندو مقیم قم المقدسہ کے دفتر میں پاکستان بلتستان سے آئے ہوئے زائرین کے ایک وفد کے لیے ایک استقبالیہ و تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں ولادتِ امام جواد علیہ السّلام کی مناسبت سے مختصر محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
جشن کا آغاز حجت الاسلام شیخ فدا حسین انقلابی نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا، بعد ازاں صدرِ مجمع حجت الاسلام آغا سید حامد علی رضوی صاحب نے زائرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے زائرین کی خدمت میں مجمع کی فعالیتیوں اور اس کے طریقہء کار سے متعلق مختصر بریفننگ دی۔
حجت الاسلام ڈاکٹر علی موسیٰ عرفانی صاحب اور زیارت کے لیے تشریف لائے ہوئے برادر امداد علی صاحب نے بالترتیب بلتی اور شینا میں قصائد پیش کیے۔
آخر میں حجت الاسلام شیخ انور حسین نورانی صاحب نے زیارات کی اہمیت اور حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور کمالات کے موضوع پر خطاب کیا اور زائرین سے معرفت کے ساتھ زیارت کرنے کی تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ