اتوار 12 جنوری 2025 - 22:59
انقلاب ہم سب کے پاس ایک امانت ہے

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا: ہمیں لوگوں کی ضروریات کے حل کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھنا چاہیے، یہ ایک خاص دور ہے جو ہمیں انقلاب اسلامی نے دیا ہے، اور لوگوں نے اس کے سخت اور پیچیدہ امتحان میں کامیابی حاصل کی اور انقلاب کے دوران بھی ستارہ بن کے چمکے، ہمیں انقلاب اور لوگوں کی قدر کرنی چاہتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ اعرافی نے امام حسین (ع) یونیورسٹی کے سربراہ سردار محمدرضا حسنی آہنگر سے قم میں اپنے دفتر میں ملاقات کی، اس ملاقات میں امام جواد (ع) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے سب کو ماہ رجب کے عظیم فیوضات سے مستفید ہونے کی تلقین کی اور کہا: عروج، تعالیٰ اور سیر و سلوک ماہ رجب سے شروع ہوتا ہے اور رمضان تک جاری رہتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: اہل معرفت ان مہینوں میں خاص عبادت کا منصوبہ بناتے تھے، اور ان مہینوں کی دعاؤں اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ خاص قوانین اور دستور العمل ہیں، یہ روحانی ماحول، معنویت، صفا اور اخلاص معاشرے میں، خاص طور پر حوزہ اور یونیورسٹی میں، ہونا چاہیے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: حوزہ اور یونیورسٹی کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ ان عالی معارف اور الہی افکار کو اپنے پروگراموں میں شامل کریں۔ حوزہ اپنے فطری مشن کے مطابق یہ کام کر رہا ہے، اور یونیورسٹی کو بھی اس میدان میں زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے امام جواد (ع) کی سرگرمیوں اور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام جواد، امام ہادی اور امام عسکری (ع) جنہیں ابناء الرضا (ع) کہا جاتا ہے، ان کا کام یہ تھا کہ وہ معاشرے کو امام معصوم کی غیبت کے لیے تیار کریں، جو کہ بہت مشکل کام تھا، معاشرے کو حضور کے دور سے غیبت کے دور میں منتقل کرنا بہت مشکل تھا۔

حوزہ علمیہ کے مدیر نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انقلاب اسلامی کے تمام محاذوں پر لوگوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا: ہمیں لوگوں کی ضروریات کے حل کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھنا چاہیے، یہ ایک خاص دور ہے جو ہمیں انقلاب اسلامی نے دیا ہے، اور لوگوں نے اس کے سخت اور پیچیدہ امتحان میں کامیابی حاصل کی اور انقلاب کے دوران بھی ستارہ بن کے چمکے، ہمیں انقلاب اور لوگوں کی قدر کو پہلے سے زیادہ سمجھنا چاہیے، کیونکہ اگر لوگ کسی کام کے لیے کھڑے ہو جائیں اور فیصلہ کریں تو وہ اسے کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha