اتوار 29 دسمبر 2024 - 13:14
علمائے دین تاریخ کے نشیب و فراز میں فکر و معرفت کے نگہبان اور اخلاق و عقیدے کی سرحدوں کے محافظ رہے ہیں

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہراتی (رح) نے علمی مدارج اور روحانی مقامات کو سماجی جذبے، خدمت خلق اور انقلابی نگاہ کے ساتھ مربوط کر رکھا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی کی جانب سے آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہرانی (رح) کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے لیے پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

العلماء ورثة الأنبياء

علماء دین اور فقہاء شریعت تاریخ کے نشیب و فراز میں فکر و معرفت کے نگہبان اور اخلاق و عقیدے کی سرحدوں کے محافظ رہے ہیں۔ ان کی تعظیم انتہائی قدر و منزلت کے حامل ان کے راستے اور مقاصد کو زندہ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔

مرحوم آیت اللہ حاج آقا مجتبی تہراتی (رح) بھی انہی علماء میں سے تھے جنہوں نے قم کے علمی مرکز اور امام خمینی (رح) کی زیر سرپرستی تربیت حاصل کی اور ملک کے دارالحکومت میں علم کی روشنی پھیلائی۔ ایران اور تہران ان کی بابرکت موجودگی سے مستفید ہوئے۔

وہ علمی اور فقہی میدان میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور اعتقادی و اخلاقی موضوعات پر بھی مہارت رکھتے تھے۔ ان کی قیمتی تصانیف نوجوانوں اور معاشرے کے لیے رہنما اور مشعل راہ ہیں۔ ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات میں خودسازی، زہد و تقویٰ، اور شاگردوں اور نوجوان نسل کی تربیت کا خاص اہتمام شامل ہے۔

انہوں نے علمی مدارج اور روحانی مقامات کو خدمت خلق، سماجی شعور، اور انقلابی نگاہ کے ساتھ جوڑ کر امام خمینی (رح) اور مقام معظم رہبری مدظلہ العالی کے ہمراہ رہتے ہوئے معاشرے کی رہنمائی کی۔ وہ ایران اور تہران کے لیے ایک مضبوط ستون اور راہنمائی کے طلبگاروں کے لیے مرجع و ملجأ تھے۔

میں اس عظیم فقیہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں اور اس کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام معزز شرکاء کو سلام پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے سب کی توفیقاتِ خیر میں مزید اضافے کے لیے بھی دعاگو ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha