جمعہ 10 جنوری 2025 - 12:25
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی خدمات پر آیت اللہ اعرافی کا خراج تحسین

حوزہ/ تیسرے "بہترین جواب" فیسٹیول کے موقع پر حوزہ علمیہ کے مدیر کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ آیت اللہ نوری ہمدانی (دامت برکاتہ) کی علمی، اخلاقی، ثقافتی اور سیاسی خدمات کی بھرپور قدر کرے، خاص طور پر آپ کی دین اسلام پر وارد ہونے والے شبہات کا مدلل جوابات دینے میں آپ کی ستر سالہ کاوشیں لائق تحسین ہیں، آپ کی یہ خدمات اندھیروں میں روشنی کی مانند ہیں جو دلوں کو ہدایت دیتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ اعرافی نے "بہترین جواب" نامی تیسرے فیسٹیول کے موقع پر اپنے پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ

تمام تعریفیں اس پروردگار کے لیے ہیں جس نے ہمیں اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا اور کروڑوں درود و سلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار (ع) پر، خصوصاً حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) پر۔

دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا اور گمراہی و شبہات کا علمی جواب دینا علمائے کرام اور مراجع تقلید کی نمایاں خصوصیات میں سے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ان نعمتوں سے بہرہ مند کیا۔

تیسرے "بہترین جواب" فیسٹیول کے موقع پر حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ آیت اللہ نوری ہمدانی (دامت برکاتہ) کی علمی، اخلاقی، ثقافتی اور سیاسی خدمات کی بھرپور قدر کرے، خاص طور پر آپ کی دین اسلام پر وارد ہونے والے شبہات کا مدلل جوابات دینے میں آپ کی ستر سالہ کاوشیں لائق تحسین ہیں، آپ کی یہ خدمات اندھیروں میں روشنی کی مانند ہیں جو دلوں کو ہدایت دیتی ہیں۔

آپ ایک ایسے فقیہ ہیں جنہوں نے سالہا سال عظیم اساتذہ کے محضر سے فیض حاصل کیا اور اپنے علم سے بے شمار شاگردوں کو تربیت دی، جو آج دین اسلام کے مبلغین اور محافظین شریعت ہیں۔

آپ ایک دور اندیش عالم ہیں جنہوں نے معاشرے کی ثقافتی اور تربیتی ضروریات کو سمجھا اور 1340 شمسی کے آغاز میں شبہات کے جوابات کے درس کا آغاز کیا۔ آپ ہمیشہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے شبہات دور کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں۔

آپ ایک مجاہد مرجع ہیں جنہوں نے اسلامی حکومت کے اصولوں اور ولایت فقیہ کے زیر سایہ اسلامی اقدار کے قیام کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا۔ 1357 شمسی کی انقلاب ساز تحریک میں آپ کے مؤثر کردار نے تاریخ رقم کی۔

ہم دعا گو ہیں کہ حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خصوصی توجہ اور عنایت حوزہ علمیہ پر جاری رہے اور اساتذہ، طلبہ اور علماء آپ کی اخلاقی و علمی روش کو اپناتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں مشغول رہیں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha