پیر 4 اگست 2025 - 18:12
مرکز مطالعہ و دینی شبہات کے جواب‌گویی سنٹر کے اسٹریٹجک منصوبہ "افق ۱۴۱۴" کی رونمائی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے مرکز مطالعہ و دینی شبهات کے جواب‌گویی سنٹر کے اسٹریٹجک منصوبہ "افق ۱۴۱۴" کی رونمائی کے موقع پر اس مرکز کے کلیدی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دینی شبہات کا مقابلہ صرف جواب دینے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان جوابات کو وسیع، مؤثر اور خاص طور پر جوانوں کے درمیان معاشرے میں پھیلایا جانا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائم مقام مدیر حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی کی مرکز مطالعہ و دینی شبهات کے جواب‌گویی سنٹر میں آمد کے موقع پر اس مرکز کے "افق ۱۴۱۴" اسٹریٹجک منصوبے کی رونمائی انجام پائی۔

رپورٹ کے مطابق اس نشست کی ابتدا میں حجت الاسلام والمسلمین پورامینی، مدیر مرکز مطالعہ حوزه‌ علمیہ و دینی شبهات کے جواب‌گویی سنٹر نے مرکز کی تازہ ترین سرگرمیوں بالخصوص حالیہ ۱۲ روزہ جنگ کے دوران انجام پانے والے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا: مذکورہ ایّام میں اس مرکز نے مختلف شبہات پر گہری نظر رکھتے ہوئے اور افواہوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ۵۰ سے زائد شبہات کے جوابات پر مبنی مؤثر مواد تیار کیا اور انتہائی فعال کردار ادا کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین پورامینی نے مزید کہا: اس مرکز کی جانب سے تیار کردہ علمی و تبلیغی مواد ملک کے مختلف علاقوں (شہروں اور دیہی علاقوں) میں منعقدہ مقابلوں اور پروگراموں میں عوام کے وسیع پیمانے پر شرکت کا باعث بنا ہے۔ جوابات اس انداز سے پیش کیے گئے کہ مختلف طبقوں کے افراد کے لیے قابل فہم اور مفید ہوں۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے اس سنٹر کے مسئولین اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا: مخاطبین کے لیے مناسب ردعمل فراہم کرنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ نوجوان، جوان، یا ادھیڑ عمر شخص کے لیے جواب دینے کا طریقہ مختلف ہونا چاہیے۔

انہوں نے نے آیت اللہ شب زندہ دار کا حوالہ دیتے ہوئےکہا: درسِ اخلاق اپنی جگہ اہم ہے لیکن اصل چیز عقائد کو مضبوط کرنا ہے اور مضبوط ایمان صحیح اخلاق کا باعث بنتا ہے اور شبہات کا جواب ایمان کو مضبوط کرتا ہے اور اسے ڈگمگانے سے روکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha