۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بالصور/ جمع من علماء الهند يلتقون بسماحة آية الله نوري الهمداني بقم المقدسة

حوزہ/ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کی بابت خبردار کرتے ہوئے مسلمانوں خاص طور پر مسلمان علمائے دین سے درخواست کی ہے کہ وہ فلسطینی امنگوں کی تباہی کی سازش کا سنجیدگی سے مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے قم المقدس میں ہندوستان سے آئے بزرگ علمائے دین کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ آج اسلام کے دشمن سینچری ڈیل نامی منصوبے کے ذریعے فلسطینی امنگوں کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کرتے ہوئے امریکی-صیہونی سازش سینچری ڈیل کے بارے میں عملی اقدامات کریں۔


آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے علمائے دین کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں جیسا مقام و منزلت علماء کی ہے کسی بھی طبقے کو حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی گروہ پر علماء جیسی سنگین ذمہ داری ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے، کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد ذریعہ امت اسلامیہ کو متحد کرنا ہے۔

اس موقع پر ہندوستان سے آئے وفد میں شامل لکھنو جامع مسجد کے پیش امام حجت الاسلام و المسلمین مولانا کلب جواد اور مغربی بنگال کے سرکردہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مولانا فیروز حیدر زیدی سمیت متعدد علمائے کرام نے ہندوستانی مسلمانوں کی تازہ صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .