حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایران کے شہر قم مسجد اعظم میں اپنے در س خارج کے آغاز میں حشدالشعبی عراق پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: عراقی قوم ایک مہذب اور آزاد قوم ہے ۔وہ کسی کو اپنے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی اور ہمیشہ اپنی عزت و استقلال کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے "حشدالشعبی" کو عراق کی عوامی فورس قرار دیتے ہوئے کہا: امریکہ نے اس وحشیانہ جرام کا ارتکاب کر کے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔