۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

حوزہ /آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا: تمام آزاد انسانوں اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ تمام حریت پسندوں اور بالخصوص شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ان کی ظالمانہ گرفتاری کی مذمت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی تشویشناک حالت پر دئے گئے  آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد شیخ ابراہیم زکزاکی کی صحت کے متعلق انتہائی تکلیف دہ خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ نائجیریا میں بے گناہ انسانوں کو زندان میں شکنجے دیے جارہے ہیں جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

 عالم مجاہد شیخ ابراہیم زکزاکی کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور بے بنیاد الزامات کی وجہ سے انہیں کافی عرصے سے زندان میں بند کر کے شکنجے دیے جارہے ہیں۔ انسانی حقوق کے جھوٹے علمبردار اس ظلم پر مکمل خاموش ہیں جبکہ بین الاقوامی ادارے بھی اس پر سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

تمام آزاد انسانوں اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ تمام حریت پسندوں اور بالخصوص شیخ ابراہیم زکزاکی کی زندان سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس ظلم پر اپنی نفرت کا اظہار کریں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو بھی ان مظلوم انسانوں کی نجات کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنا چاہیے۔

 حسین نوری ہمدانی

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .