۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
میثم ہمدانی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے معروف دانشور نے کہا کہ آج اگر مرجعیت اور علمائے دین کو ہدف بنایا جا رہا ہے تو اس کی وجہ دشمن کا عاجز آنا ہے اور درحقیقت یہ اسلام کی طاقت اور قوت کا راز ہیں، جس کو دشمن جان چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے معروف دانشور حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید میثم ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دین کا اصلی ماخذ و منبع قرآن مجید اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، جبکہ اوصیاء نبوی یعنی آئمہ اطہار علیہم السلام سنت نبوی (ص) کے مروج اور ہدایت کا سلسلہ ہیں، جو وحی کے ذریعے نبی مکرم اسلام (ص) پر تعلیمات الہیٰ کی صورت نازل ہوئیں اور آپ نے امت کیلئے بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ بات کہے کہ امت کی ہدایت کیلئے صرف قرآن ہی کافی ہے تو یہ بات خود قرآنی تعلیمات کے خلاف ہے، کیونکہ قرآن نے اللہ کی اطاعت کے ساتھ رسول اللہ اور اولی الامر کی اطاعت کو فرض کیا ہے۔

ڈاکٹر میثم ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جو قوتیں مراجع عظام اور علمائے دین کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، وہ درحقیقت دشمن کے میدان میں کھیل رہی ہیں اور دشمن کی سازش کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں۔ دین کی بنیاد اور اصلی ماخذ قرآن و سنت ہے، آج اگر مرجعیت اور علمائے دین کو ہدف بنایا جا رہا ہے تو اس کی وجہ دشمن کا عاجز آنا ہے اور درحقیقت یہ اسلام کی طاقت اور قوت کا راز ہیں، جس کو دشمن جان چکا ہے۔

آخر میں کہا کہ اگر دین کی پیروی اور دین کو سمجھنے کیلئے علماء کی طرف رجوع نہ کیا جائے تو پھر کیا غیر عالم کی بات مانی جائے؟ یعنی جاہل کی طرف رجوع کیا جائے!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .