علمائے دین
-
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے اہتمام سے امام باڑہ مدین صاحب سرینگر میں یوم حسینؑ کا انعقاد:
سرینگر میں تحفظ شریعت و شہادت امام حسین (ع) کانفرنس
حوزہ/ مقررین نے معرکہ کربلا کے علل و اسباب کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یزید جیسے فاسق و فاجر اور بدکردار شخص کا خلافت اسلامیہ کے منصب پر مسلط ہونا اسلام اور اسلامی شریعت کیلئے انتہائی ضرر رسان معاملہ بن چکا تھا یزید اعلانیہ طور پر پیغمبر اسلام (ص) کی رسالت اور شریعت کا مذاق اڑاتا تھا اور بلاخوف ایسے منکرات کا مرتکب ہو رہا تھا جنکی شریعت اسلامی میں کوئی بھی گنجائش نہیں تھی۔
-
مرجعیت کو ٹارگٹ کرنا، دشمن کی عاجزی کی علامت ہے، ڈاکٹر میثم ہمدانی
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے معروف دانشور نے کہا کہ آج اگر مرجعیت اور علمائے دین کو ہدف بنایا جا رہا ہے تو اس کی وجہ دشمن کا عاجز آنا ہے اور درحقیقت یہ اسلام کی طاقت اور قوت کا راز ہیں، جس کو دشمن جان چکا ہے۔
-
علمائے دین کی بے احترامی کی سزا
حوزہ/ حضرت ایت اللہ العظمی محمد تقی بہجت فرماتے ہیں کہ ہمارے ائمہ طاھرین علما ، فقہا اور راویاں احادیث کا احترام کیا کرتے تھے مگر ہم ان کی بے احترامی اور ان سے بد کلامی کرتے ہیں اور اس بات سے غافل ہیں کہ ان کی کمترین اہانت کےنتیجہ میں دنیا میں بھی بلائیں نازل ہوسکتی ہیں جیسے عمر کا گھٹ جانا، برا سرانجام اور اس طرح کی دیگر مصیبتیں۔
-
ہندوستان؛ مدارس اسلامیہ میں ایک نئے دور کا آغاز، اب مدارس کے طلبہ، سکینڈری سطح کی عصری تعلیم سے آراستہ ہوں گے
حوزہ/ جمعیۃ علماء ہند نے اکابر علمائے دین اور مدارس کے ذمہ داروں کی ہم آہنگی سے ’جمعیۃ اوپن اسکول‘ قائم کیا ہے جواین آئی او ایس کے تحت طلبہ کو دسویں کی تعلیم اور امتحان دلائے گا۔
-
انقلاب اسلام ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام سمینار/ علمائے دین، دانشوروں اور مفکرین کا اظہار خیال
انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں جشن سالگرہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام محبوب ملت ہال حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں ایک پر وقار سمینار بعنوان "انقلاب اسلامی اور ہم” کا انعقاد کیا گیا۔