۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپوپر

حوزہ/حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں علمائے کرام جلالپور اور انجمن ہائے ماتمی کے ذمہ داران  کا اجتماع ہوا۔ جس میں حکومت کی طرف سے عائد سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے تمام افراد جلسہ میں شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علماء و خطباء امبیڈکرنگر کی جانب سے حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں علمائے کرام جلالپور اور انجمن ہائے ماتمی کے ذمہ داران  کا اجتماع ہوا۔ جس میں حکومت کی طرف سے عائد سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے تمام افراد جلسہ میں شریک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق، اس جلسہ کا مقصد یہ تھا کی ماہ محرم میں عزاداری کے مسئلہ پر غور و فکر کیا جائے اور کوئی ایسا راہِ حل نکالا جائے جس سے حکومت سے ٹکراو بھی نہ ہو اور ہماری عزاداری بھی انجام پاسکے۔

جسمیں تمام علماء اور جلالپور کی تمام انجمن ہائے ماتمی کے نمائندہ بھی موجود رہے، اور سارے شرکائے مجلس نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

جہاں تمام گفتگو کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ نتائج حاصل ہوئے؛
١۔امسال ماہِ محرم اور عزاداری میں کمیت اور کثرت کے بجائے،کیفیت پر دھیان دیا جائے۔
٢۔امسال ویڈیو گرافی یا عکس برداری کو ممنوع قرار دیا جائے۔
٣۔بڑی مجالسِ عزا جو کہ امامبارگاہ میں ہوتی تھی امسال اگر امکان ہو تو اپنے اپنے گھروں میں منعقد کریں۔
٤۔جو جلوس رجسٹرڈ ہیں،جنکے لیے ہر سال پرمیشن لیا جاتا ہے، امسال بھی اسکے لیے پرمیشن لی جائے اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ہم کم سے کم افراد میں اور کم وقت میں اپنے جلوس کو اختتام  تک پہنچائینگے۔
٥۔چھوٹے بچے جو خلوص کے ساتھ جلوس کا اہتمام کرتے ہیں، امسال حالات کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے جلوس کو سال آئندہ کیلئے ملتوی کر دیں۔

اجلاس کی اہم ترین بات یہ تھی کہ تمام افراد نے اس بات کا اقرار کیا کہ موجودہ حالات اگر بدستور رہے تو جو بھی باتیں اس میٹنگ میں علمائے کرام اور انجمن ہائے ماتمی کے ذریعہ طے پا رہی ہیں، انہی باتوں پر دو مہینہ آٹھ دن کی عزاداری کے دوران عمل ہوگا اور اسکی خلاف ورزی نہیں کی جائےگی۔ 

لیکن چونکہ ابھی ماہِ عزا کی آمد میں کم و بیش ایک مہینہ باقی ہے ان تمام باتوں کو، جو سبھی نے پیش کیا موجودہ حالات کے پس منظر میں ہی قابلِ عمل قرار دیا جا سکتا ہے۔

جلسہ کے بعد مدیر حوزہ حجۃ الاسلام مولانا اشفاق حسین نے علمائے کرام اور انجمن ہائے حسینی کا اس جلسہ میں شریک ہونے کا شکریہ ادا کیا۔ اور مومنین نے بانی حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ حجۃ الاسلام مولانا زاھد علی ہندی طاب ثراہ کیلئے مختصر سی مجلس کا انعقاد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .