۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محرم

حوزہ/ادارہ تحفظ عزاداری کی جانب سے دو روزہ اہمیت عزاداری تحفظ عقائد کانفرنس کا آن لائن انعقاد سنیچرواتوارکوکیا جائے گا۔ آن لائن زوم ایپ پر منعقد ہونےوالی کانفرنس میں ملک – ریاست کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک سے علما و دانشورشامل ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے لکھنؤ میں ادارہ تحفظ عزاداری کی جانب سے دو روزہ اہمیت عزاداری تحفظ عقائد کانفرنس کا آن لائن انعقاد سنیچر و اتوار کو کیا جائے گا۔

آن لائن زوم ایپ پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک ریاست کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک سے علما و دانشور شامل ہوں گے۔

مولانا یعسوب عباس نے بتایا کہ دو روزہ آن لائن ہونے والی کانفرنس میں ایران،عراق، یوکے سمیت دنیاکے کئی ممالک کے علما اور سینئر عالم دین شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں عزاداری کی اہمیت اور عقیدہ کے سلسلہ میں دنیا بھر میں چلنے والی سازشوں پر غور و خوض کرکے انہیں ناکام کرنے پر گفتگو کی جائے گی۔

مولانا نے بتایاکہ رات ساڑھے ۸ بجے زوم ایپ پر کانفرنس کا آغاز ہوگا۔ کانفرنس کا لائیو ٹیلی کاسٹ گراف ایجنسی کی جانب سے فیس بک کے چینل ۵۱۲ پر بھی کیاجائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .