۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیعہ پرسنل لاء بورڈ

حوزہ/ وزیر اعظم ہندوستان نے انلاک ڈاؤن -۲ کے موقع پر ملک کو خطاب کرتے ہوئے سارے تیوہاروں کا تو نام لیا مگر محرم کا کہیں سے کوئی تذکره نہیں کیا، جس کے لئے ہمیں بہت افسوس ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ،آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری و ترجمان مولانا یعسوب عباس نے ۲۳ جون 2020 کو ہندوستان کی عزاداری کو لے کر جو پورے ملک کے علماء، خطباء، ذاکرین، واعظین کی جو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی اس میں جو نتیجہ نکل کر آیا کہ محرم اور صفر کے مہینے  میں ہمیں اپنے عزاخانوں کو سونا نہیں چھوڑنا ہے۔

اس سلسلہ میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ صوبائی و مرکزی حکومت کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کر رہا ہے اور جلد ہی محرم کو لے کر آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی جائے گی جس میں ملت کو آنے والے ایام عزا کے متعلق گائدلائن دی جائے گی ۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ 30 جون، 2020، کو وزیر اعظم ہندوستان نے انلاک ڈاؤن -۲ کے موقع پر ملک کو خطاب کرتے ہوئے سارے تیوہاروں کا تو نام لیا مگر محرم کا کہیں سے کوئی تذکره نہیں کیا، جس کے لئے ہمیں بہت افسوس ہے جب کہ محرم اور عزاداری صرف شیعہ ہی نہیں کرتے بلکہ شیعوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مسلمان بھی عزاداری کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بہت بڑی تعداد میں ہندو اور سکھ بھی عزاداری کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .