۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جلوس

حوزہ/کچھ شرائط کے ساتھ ایام عزا ماہ محرم کی مجالس اور جلوس نکالنےکی اجازت ملناچاہئے۔ منگل کی رات بورڈ کی مجلس عاملہ -عہدیداروں کے آن لائن جلسہ میں کورونا وباء کے سبب آئندہ دوماہ بعد شروع ہونے والے محرم کے سلسلہ میں خصوصی طور سے غور وخوض کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آل انڈیا شیعہ پرسنل لابورڈ نے کہا ہے کہ بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاتراکی طرح کچھ شرائط کے ساتھ ایام عزا ماہ محرم کی مجالس اور جلوس نکالنے کی اجازت ملناچاہئے۔ منگل کی رات بورڈ کی مجلس عاملہ -عہدیداروں کے آن لائن جلسہ میں کورونا وباء کے سبب آئندہ دوماہ بعد شروع ہونے والے محرم کے سلسلہ میں خصوصی طور سے غور وخوض کیا گیا۔دیر رات تک چلے جلسہ میں بورڈ کے عہدیداروں نے بیک آواز کہا کہ عزاداری ایام حسین(ع) ہر حال میں  ہونا ہے۔ سماجی فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کریں۔ اس سے قبل جلسہ کا آغاز قاری ندیم نجفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

جلسہ کی آن لائن صدارت بورڈکے صدر مولانا صائم مہدی نے کی جبکہ بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ترجمان مولانا یعسوب عباس نے بورڈ کے کاموں کی رپورٹ پیش کی جلسہ میں مولانا زاہد احمد رضوی نے کہاکہ کورونا کےحالات اسی طرح رہے تو ہمیں پہلے سے ایام عزاکے انتظامات کر لیناچاہئے اور مرجع کرام کی ہدایات پر بھی عمل ہوناچاہئے۔

مولانا ظہیرعباس نے جلسہ کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ عزاداری ایام حسین(ع) ہر حال میں ہونا ہے۔ بورڈ کے نائب صدر مولانا اعجاز اطہر نے کہاکہ جس طرح سپریم کورٹ نے جگن ناتھ رتھ یاترا کوشرطوں کے ساتھ اجازت دی اسی طرح عزاداری کے جلوسوں کی اجازت ملنا چاہئے۔

بورڈکے جنرل سکریٹری اور ترجمان مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ہمیں سرکاری، طبی اور عالمی صحت تنظیم کی ہدایات کو بھی دھیان میں رکھناچاہئے۔ مولانا ضامن جعفری نے کہاکہ لوگوں کوسامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عزاداری ہر حال میں ضروری ہے۔

آن لائن جلسہ میں ملک کی مختلف ریاستوں سمیت ایران- عراق سے آن لائن شامل ہوئے نمائندوں نے کہاکہ سماجی فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کریں اور کربلا،امام باڑہ، درگاہ میں مجالس کریں کیونکہ عزاداری ہماری زندگی کا مقصد اور دختر رسولؐ کی تمنا ہے۔

جلسہ میں مولانا شباب نقوی، مولانا مقدادعابدی، مولانا اسد یاور، مولاناذکی حسن، مولانا تہذیب الحسن، مولاناموسی رضا، مولانا انتظام حیدر، مولانا ظل مجتبیٰ، مولانا غلام حسین صدف زیدی، حسین ناصر سعید، ڈاکٹر ثروت تقی، منظربھوپالی، ڈاکٹر عشرت حسین، مولانا قرطاس کربلائی، حیدر رضا، عیسیٰ رضا سمیت دیگرعہدیدار اور مجلس عاملہ کے رکن شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .