۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا مرزا محمد اطہر و مولانا مرزا محمد اشفاق

حوزہ/قرآن، اہل بیت کا قصیدہ ہے جب حضرت علی نے انگوٹھی دی تو آیت آئی اور جب دختر رسولؐ نے اللہ کی راہ میں روٹیاں دیں تو مکمل سورہ نازل ہوا۔ یہ بات ایران کے مقدس شہر قم سے آئے آیت اللہ منتظر مہدی رضوی نے آصفی امام باڑہ میں مولانا مرزا محمد اطہر اور مولانا مرزا محمد اشفاق کے دیسے کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے سابق صدر مرحوم مولانا مرزا محمد اطہر اور مرحوم مولانا مرزا محمد اشفاق کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقد مجلس کو آیت اللہ منتظر مہدی جو قم ایران سے تشریف لائے ہیں خطاب کررہے تھے۔

آپ نے کہا کہ حضرت علی کےلئے آیت اور دختر رسولؐ کےلئے مکمل سورہ اس لئے آیا کیوں کہ اللہ جانتا تھا کہ علی سے زیادہ دختر رسول ؐ کے معجزات کا انکار ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت علی کےلئے الگ الگ مواقع پر آیتیں نازل ہوئیں جب کہ دختر رسولؐ کےلئے مکمل سورہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ پروردگار اس کائنات کو خلق ہی نہ کرتا اگر اپنے محبوب رسول اکرم حضرت محمدؐ کو خلق نہ کرنا ہوتا اور رسولؐ کو اس لئے خلق کیا کیوں کہ حضرت علی کو خلق کرنا تھا اور دونوں معصوموں کو دختر رسولؐ کی خلقت کےلئے دنیا میں بھیجا۔

آپ نے ولایت علی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علی کے منکر سے پروردگار انتقام لیتا ہے اور اس کی مثال غدیر کا میدان ہے جہاں ولایت علی کا انکار کرنے پر فوراً ہی عذاب نازل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ ولایت علی کا انکار کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں سزا دے گا۔

آیت اللہ منتظر نے میدان کربلا میں امام حسین کی رخصت بیان کرتے ہوئے جناب صغریٰ اور جناب سکینہ پر گزرے مصائب اور حضرت عباس کی شہادت کا منظر پیش کیا۔آپ نے کہاکہ جناب زینب نے جناب سکینہ کو شمر سے پانی مانگنے کی اجازت اس لئے دی کیوں کہ زمانہ کو ظالم کا چہرہ دکھانا تھا۔ جناب زینب جانتی تھیں کہ پانی نہیں ملے گا لیکن اس سے ظالم بے نقاب ہوجائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس میں کثیر تعداد میں معزز شہریوں نے شرکت کی جس میں خصوصی طور پر عراق کے کربلائے معلی شہر میں امام حسین کے روضہ کے انچارج ضیاء الدین،

آیت اللہ شیخ بشیر نجفی کے نمائندہ شیخ مہدی باقر علی، مولانا ضامن حسین جعفری، مولانا غلام عسکری زیدی شامل ہیں ۔ان کے علاوہ مجلس میں ایران سے مولانا سبطین عباس، کناڈا سے مولانا اصغر مہدی، یوکے سے ناصر جعفری، جرمنی سے اقبال حیدر سمیت ریاست کے وزیر قانون برجیش پاٹھک، میئر سنیکتا بھاٹیا، سابق وزیر ڈاکٹر عمار رضوی اور امیر حیدر کے ساتھ ہی کثیر تعدادمیں علماء و ذاکرین ، مدارس کے اساتذہ و طلباء، شیعہ پی جی کالج، مجلس منتظمہ کے عہدیداران ، شہر کی ماتمی انجمنوں، سماجی تنظیموں کے عہدیداران واراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا حمید الحسن تقوی، مولانا فرید الحسن ، مولانا رضا حسین، مولانا ظہیر احمد افتخاری، مولانا محسن جعفری، مولانا اسحاق رضوی، مولانا مرزا جعفرعباس، مولانا مرزا رضا عباس وغیرہ بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .