۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/بنگلور میں آیت اللہ اعرافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کی مذہبی مسلکی نظریات اور اختلافات کے باوجود مشترکہ مسائل پر متحد ہوجانا چاہئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں "اتحاد ملت" کانفرنس جسکا انعقاد انجمن امامیہ بنگلور مسلم متحدہ محاذ کے اشترا ک سے کیا گیا تھا۔ جسمیں ایران کے مذہبی رہنما جو حوزۂ علمیہ کے چیئر مین ہیں آیت اللہ علی رضا اعرافی مہمان خصوصی تھے۔ آپ نے کہا کہ آج امت اسلامیہ کے درمیان  اتحاد کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں سے بھی قربتی تعلقات کو پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ اعرافی  نے بتایا کہ آج عالم اسلام میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے۔ مسلمانوں کے پاس وسائل ہیں نوجوانوں کے اندر صلاحیتیں ہیں۔ دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی ہے۔ اس کے باوجود مسلمان دشمن کے نشانہ پر ہے۔ دشمن آسانی سے نشانہ بنارہا ہے ۔مسلم ممالک کے علاقوں پر قبضہ کررہاہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے اندر اتحاد نہ ہونا ہے۔ آیت اللہ علی رضا نے فلسطین کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایران ہمیشہ فلسطین کی حمایت کرتا آرہا ہے جس کے نتیجے میں ایران پر طرح طرح کی پابندی لگ رہی ہیں۔ ایران کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس کے باوجود ایران برابر فلسطین کے مفادات کی حمایت کرتارہے گا۔ آقای اعرافی نے ایران کے کامیاب انقلاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا  کہ ایرانی رہنما آیت اللہ خمینیؒ ہمیشہ اتحادالمسلمین کی ضرورت پر آواز اٹھایا کرتے تھے اور ایران آج بھی مسلم اتحاد کی کوشش کررہاہے۔ آپ نے کہا کہ آج اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ ٹکنالوجی اورسماجی طاقت کے ذریعہ دشمن کا سامنا کریں۔ کامیاب رہیں گے۔

اس موقع پر بنگلور کی اھل سنت جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مقصود عمران نے اپنے خطاب میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں۵۷ مسلم ممالک ہیں۔ مسلمانوں کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود عالم اسلام میں افراتفری ہے۔ مسلمانوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اس کی وجہ سے ہمارے اپنے اختلافات ہیں۔ مولانا نے کہا کہ ہر دور میں آزمائشوں کا سامنا رہاہے ۔حضور(ص) پر بھی آزمائش آئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو دور فرمایا۔ ہم حضور(ص) کے امتی ہیں  ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم رسول ؐ کی اطاعت اورتعلیمات پر چلیں گے تو ضرور ہمیں آزمائشوں سے نجات ملےگی۔ مولانا مقصود عمران نے اتحاد ملت کے عنوان  پر کانفرنس کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عالمی سطح پر بھی اس طرح  کا پلیٹ فارم ہونا چاہئے۔ اس موقع پر جناب ضمیر پاشاہ نے بھی خطاب کیا ۔ اور مولانا صغیر احمد نے دعا فرمائی۔۔ انجمن امامیہ کے صدر میر علی رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .