۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوگئے۔
ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ حجت الاسلام مہدوی پور کا حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دینی مدارس کے سربراہ شورای نگھبان کے رکن اور امام جمعہ قم آیت اللہ  اعرافی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔

انکے ہندوستان آنے کے کئی اہداف ہیں اور ان میں سے پہلا ہدف یہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں اور اسی طرح سے سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس کے چہلم کی مجالس میں بھی شرکت کر سکیں تاکہ ہندوستان کے مومنین اور علماء کرام کی ہمدردی کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔ 
انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے چہلم کی مناسبت سے دہلی بنگلور اور علی پور میں بھی مختلف مقامات پر علماء کرام اور مومنین کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ہندوستان میں امریکہ سے نفرت کی ایک نئی لہر اٹھی ہے اور اس حادثہ کے بعد ہندوستان کے علماء کرام اور مومنین کی طرف سے مختلف مقامات پر مجالس برپا کرنا اور علماء کا تعزیتی پیغام بھجوانا حتی علماء کا ایران آنا اور مجتہدین سے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ہمدردی کا اظہار کرنا 
ان وجوہات کی بناء پر ضروری تھا کہ آیت اللہ اعرافی ہندوستان آئے اور قریب سے علماء کرام اور مومنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلامی سرداروں کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کریں۔ 
مہدوی پور نے ہندوستان آنے کے دوسرے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا اسی طرح سے دینی مدارس کی ترقی کیلئے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف مشورے دینگے۔
اہل سنت کے برجستہ علماء اور مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اسی طرح سے انکی ہندوستان میں حاضری مومنین کی خوشی کا باعث بنے گی۔
آخر میں انکا کہنا تھا کہ آج رات دہلی میں شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ کی جانب سے خانہ فرہنگ میں ایک عظیم الشان اجتماع برگزار ہونے والا ہے اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے علما خطاب فرمائیں گے اور آخر میں آیت اللہ اعرافی تقریر کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .