۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے

ہندوستان میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی ہندو عقیدے کے مطابق اترپردیش کے مقدس شہر ایودھیا پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی ہندو عقیدے کے مطابق اترپردیش کے مقدس شہر ایودھیا پہنچے۔

وہاں وہ مندر کے لیے بھومی پوجن یعنی زمین کی پوجا میں شرکت کی اور مندر کے مقدس ترین مقام پر سنگ بنیاد کے طور پر چاندی کی ایک اینٹ رکھی۔

ہندوستان کی میڈیا کی ساری توجہ اس وقت ایودھیا پر مرکوز ہے پل پل کی خبریں نشر کی جا رہی ہیں اور پورا ملک ایک رنگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .