۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
بیرسٹر اسد اویسی

حوزہ/مودی نے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے آئین کی قسم کھائی ہے کہ وہ سیکولر اصولوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے ، اور اب وہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ کر مودی غیر آئینی کام کرنے جارہے ہیں۔ مودی نے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے آئین کی قسم کھائی ہے کہ وہ سیکولر اصولوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے ، اور اب وہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

400 سالہ قدیم بابری مسجد کو مجرموں کے ایک گروپ نے 6 دسمبر 1992 کو توڑ دیا تھا۔ بیرسٹر اویسی نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم آئین کا لازمی جز ہے اور سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .