۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شفیق الرحمٰن برق

حوزہ/ایودھیا میں بابری مسجد تھی مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی، موجودہ سیاسی پارٹیوں نے جمہوریت کا قتل کیا ہے، لیکن اس موقع پر مسلمانوں نے ملک کی آئین کی خاطر جس صبر و تحمل سے کام لیا ہے اس کی کوئی نظیر نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرادآباد: ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کے تعلق سے سیاسی رہنماؤں نے اپنا اپنا رد عمل دینا شروع کر دیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ای ٹی وی میڈیا کے نمائندہ نے رام مندر بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کے تعلق سے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور سنبھل سے ‘سپا’ کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق سے بات کی۔

انہوں خصوصی گفتگو میں کہاکہ’ ایودھیا میں بابری مسجد تھی مسجد ہے اور مسجد ہی رہے گی، موجودہ سیاسی پارٹیوں نے جمہوریت کا قتل کیا ہے، لیکن اس موقع پر مسلمانوں نے ملک کی آئین کی خاطر جس صبر و تحمل سے کام لیا ہے اس کی کوئی نظیر نہیں۔

شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ’رام مندر کی بنیاد رکھنے سے مسجد کی حیثیت بدل نہیں سکتی، قیامت تک اس جگہ پر مسجد ہی رہےگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .