حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متھرا کے کرشن مندر کے نزدیک واقع شاہی مسجد عید گاہ کے انہدام کا ارادہ رکھنے والے ورنداون کے نام نہاد سنت دیو مراری باپو و ایک درجن دیگر لوگوں کے خلاف فرضی ٹرسٹ تشکیل دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سازش کر کے رقم جمع کرنے کے مقصد سے ’شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس‘ نامی ٹرسٹ تشکیل دیا ہے، پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے.
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے دیو مراری کے خلاف پولیس نے اشتعال انگیز بیان دے کر دو فرقوں میں دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ متھرا کے مقامی شہری پہلے ہی دیو مراری کی متنازعہ مہم سے خود کو علیحدہ کر چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ