۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ایوب سرجن

حوزہ/بی جے پی حکومت نے پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کو عید الاضحیٰ کی قبل شام گرفتار کراکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کی بات کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیس پارٹی کے ذریعہ مسلسل عوامی خصوصی طور سے مسلم مسائل کو ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کے سبب بی جے پی حکومت نے پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کو عید الاضحیٰ کی قبل شام گرفتار کراکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کی بات کرنے والوں کی اب خیر نہیں ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے پیس پارٹی کی مہیم رکنے والی نہیں ہے بلکہ مزید رفتار کے ساتھ اب آگے بڑھتی رہے گی ۔

قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن مسلسل جب سے پارٹی وجود میں آئ ہے اسی وقت سے ملک کے مسلمانوں ، دلتوں و پسماندہ طبقے کے مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں ۔ادھر جب سے بی جے پی زیر اقتدار آئ ہے وہ روز بروز مسلمانوں کے سامنے ایک رخنہ پیدا کر رہی ۔

حکومت کے کچھ وظیفہ خور سرکاری علماء بھی سرکار کی حمایت کر رہے ہیں ، پارٹی کے ذریعہ ایسے سرکاری علماوُں کی حقیقت کو ملت کے سامنے لانے کے لیئے ایک اردو اخبار میں گزشتہ روز اشتہار شائع کرایا گیا تھا ، جس میں ان مبینہ علماوُں کے ذریعہ گزشتہ ایک سو سال سے وقت وقت پر حکومت کی مسلم مخالف پالیسی پر حمایت کرنے کی بات کہی گئ ہے ۔اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے ذریعہ چاہے این آر سی و سی اے اے کا معاملہ ہو یا دیگر مسائل پر آواز اٹھائ جا رہی ہے ۔

عیدالاضحیٰ کے روز لاک ڈاوُن میں نرمی اور قربانی و سلاٹر ہاوس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو مکتوب ارسال کر مسائل کے تصفیہ کا مطالبہ و ہائ کورٹ میں رٹ داخل کرنے وغیرہ معاملے شامل ہیں جس سے حکومت خفا تھی ۔ ادھر مسلسل مسلم مسائل اٹھانے کے سبب پیس پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ سے سرکاری علماء پریشان تھے ، جس کے سبب اشتہار کو ایک بہانہ بنا کر سازش کی بنیاد پر قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن کے خلاف کیس درج کراکر انہیں گرفتار کروایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایوب کی گرفتاری سے پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ اضافہ ہوا ہے مسلمان دیکھ رہا ہے کہ ملت کی آواز اٹھانے پر کس طرح گرفتار کراکر آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ۔حکومت کے ظلم کے آگے ہم سر خم کرنے والے نہیں بلکہ مزید تیزی کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ ڈاکٹر ایوب کی جدو جہد ضائع نہیں جائے گی بلکہ مزید حوصلے کے ساتھ جاری رہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ایوب کو جلد رہا کیا جائے نہیں تو گرفتار کے خلاف پارٹی سڑکوں پر نکلنے کے لیئے مجبور ہوگی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .