۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عید الاضحی

پاکستان اور ہندوستان کے مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

 ہندوستان اور پاکستان کے دارالحکومتوں سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، فلسطین و کشمیر، عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جس کے بعد شہرشہر،گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں جس کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی رش ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں اب بھی کئی بیوپار اپنے جانوروں کے لئے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔ 

ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہیں اور کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی،خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .