حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں جامعۃ المصطفی(ص) کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے( جو ان دنوں شہر قم میں ہیں )حوزہ نیوز ایجنسی کے شہر قم میں موجود دفتر کا وزٹ کیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ہفتہ وار مجلہ افق کے مختلف شعبوں کو نزدیک سے دیکھا۔
ہندوستان میں جامعۃ المصطفی(ص) کے نمائندے نے قم میں حوزہ نیوز ایجنسی اور ہفتہ وار مجلہ افق کے ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افراد سے ایک نشست میں ہندوستان کے دینی مدارس اور اس ملک کے مسلمانوں کی صورتحال کے متعلق رپورٹ پیش کی اور ہندوستان سے مربوط دینی اخبار کی اشاعت کے سلسلے میں باہمی تعاون پر زور دیا۔