حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ،"صدائے حوزہ " کی دوسری اشاعت بھی ،پہلی اشاعت کی طرح پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع اور اس خبر نامے میں دنیائے اسلام کے دینی مدارس کی خبریں اور مراجع عظام و علمائے کرام کے مختلف بیانات اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ان کی سیرت طیبہ کے موضوع پر مختلف مقالات نشر کیے گئے ہیں.
واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کے اردو زبان کے ادارے نے حال ہی میں اپنی سرگرمیوں کاآغازبرصغیرکےمسلمانوں ،دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج کرنے کے ساتھ کیا تھا .
یاد رہے کہ اس سائٹ کی مستقبل قریب میں رسمی طور پر افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی.