۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز جمعہ و جماعت کا انعقاد عمل میں لایا جائے اور دینی اور ثقافتی سرگرمیاں از سرنو شروع کی جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے Philantrophy Chapterکی چیف آرگنائزر ڈاکٹر خیر النسا آغا اور اراکین ایڈوکیٹ منتظر مہدی الموسوی اور غلام محمد ناگو صاحب کی طرف سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام کے محبوب ملت کانفرنس ہال میں تنظیم کے خانہ نظر بند صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ہدایات پر معتدد علمائے دین اور ڈاکٹر صاحبان کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں موجودہ وبائی صورت حال میں چار ماہ سے معطل ناگزیر دینی سرگرمیوں بالخصوص نماز جمعہ کی بحالی کے امکانات اور اس حوالے سے احتیاطی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علمائے دین نے نماز جمعہ کی شرعی اہمیت اور موجودہ  وبائی حالات کے تناظر  میں نماز جمعہ کے انعقاد کے حوالے سے شرعی احکامات اور لوازمات کا خلاصہ بیان کیا اور ڈاکٹر صاحبان نے اجتماعات میں وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے لازمی احتیاطی تدابیر اور طور طریقوں کی وضاحت کی۔
 تمام شرکائے اجلاس اس بات پر متفق  نظر آئے کہ موجودہ وبائی صورت حال ابھی نہ جانے کتنی مدت تک جاری رہے گی لہذا احتیاطی تدابیر کو روز مرہ زندگی کا شعار بنا کر کاروبار زندگی  اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .