حوزہ نیوز ایجنسی کی کشمیر سرینگر سے رپورٹ کے مطابق سینئر حریت لیڈر اور انجمن شرعی شعیان کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی صفوی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جسکے بعد اُنہیں کشمیر انسٹیٹوٹ میڈیکل سائنس صورہ سرینگر منتقل کیا گیا۔
ذرایع کے مطابق آغا سید حسن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور 16-17جولائی کے درمیانی رات کو اُنکی طبیعت بگڑ گئی،جسکے بعد اُنہیں صورہ میڈیکل انسٹیٹوٹ منتقل کیا گیا،اسپتال کے ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ سید کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی اور اُنہیں مخصوص وارڈ میں داخل کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مذہبی لیڈر کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سید حسن کے فرزند سید منتظر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، سید منتظر نوگام کے ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں اور اُنکی حالت بھی مستحکم ہے۔