۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیر مسلمان کشی

حوزہ/کشمیر میں فورسز نے ۶۰ سالہ بزرگ شہری کو ان کے ۳ سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر میں فورسز نے ۶۰ سالہ بزرگ شہری کو ان کے ۳ سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔ اطلاعات مطابق بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ شہری کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔ 60سالہ مقتول شہری بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔ مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .