۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائلی فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی افسروں کو مارڈالا

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں کا وطیرہ ہیکہ حملہ آور فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے سیدھے گولی مار دیتے ہیں۔ اس طرح آئے دن فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار بازی الٹ گئی اور فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی جوان افسروں کو گولی سے اڑا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینیوں کو دیکھتے ہی آپے سے باہر ہوجانے والے اسرائلی فوجیوں نے اپنے ہی دو افسروں کو فلسطینی حملہ آور سمجھ کر گولی مار دی۔ واقعہ بدھ کی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل فوجی اڈے کے قریب ہوا۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج افسروں کی شناخت اٹھائیس سالہ میجر اوفیک اہارون اور چھبیس سالہ میجر اتامار الحرار کے طور ہوئی ہے۔

یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں افسر نبی موسیٰ فائرنگ زون میں ملٹری مشق ختم کرکے گشت پر تھے کہ انہیں فلسطینی حملہ آور سمجھ کر ایگوز یونٹ کے کمانڈوز نے گولی مار دی۔

اسرائیلی فوجیوں کا وطیرہ ہیکہ حملہ آور فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے سیدھے گولی مار دیتے ہیں۔ اس طرح آئے دن فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار بازی الٹ گئی اور فوجیوں نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی جوان افسروں کو گولی سے اڑا دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .