حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ اور اس کے اطراف میں ایک ریلی کی صورت میں جشن منایا ہے۔
فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا کر مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں مسجد الاقصیٰ اور قدس شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ فلسطینی جوانوں نے "باب حطه" کے علاقے میں داخل ہوکر اسرائیلی فوج کی موجودگی میں نعرے لگائے۔
"باب العامود"نامی علاقے میں بھی سینکڑوں افراد نے جمع ہو کر جشن منایا۔ غاصب صہیونی فوجیوں نے انہیں منتشر کرنے کیلئے ساؤنڈ بموں اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا۔