۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
"مرزوق الغانم" رئیس مجلس کویت

حوزہ / کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "مرزوق الغانم" نے فلسطینیوں کو مخاطب کر کے کہا: آپ لوگ تنہا نہیں ہو۔  مسئلہ فلسطین کبھی فراموش نہیں ہوگا اور صدی ڈیل کی اصل جگہ تاریخ کا کوڑا دان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: میں ملت کویت کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینیوں سے کہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ مسئلہ فلسطین ہر گز فراموش نہیں ہو گا اور صدی ڈیل کی اصل جگہ تاریخ کا کوڑا دان ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: فلسطین پر اسرائیل کی موجودہ جارحیت پر عربوں کا ردعمل ملت کے ضمیر کی آواز ہے۔

الغانم نے مزید کہا: غاصب صہیونی حکومت بہت زیادہ مشکلات میں گرفتار ہو چکی ہے۔ ہم فلسطینیوں کے لیے جو کم ترین کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ انہیں کہیں کہ تم لوگ تنہا نہیں ہو۔

کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: صدی ڈیل کی کوڑے دان کے سوا کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ جس قدر اس کی ترویج کریں ہم اسے قبول نہیں کر سکتے۔

انہوں نے فلسطینی فاتحین پر درود و سلام بھیجتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دنیا کا اہم ترین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ مسئلہ ہرگز فراموش نہیں ہوگا۔

مرزوق الغانم نے مزید کہا: آج اسرائیل تمام تر فوجی سازوسامان کے باوجود بند گلی میں ہے اور غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پتھروں سے شکست کھائی ہے اور اس وقت ایک اور فتح فلسطینیوں کو نصیب ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا: ملت فلسطین کی شجاعت ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ حملوں کی کویت نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔  

اس سے قبل ملت کویت نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرکے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مظاہرین نے اسرائیل کا جھنڈا نذر آتش کیا۔ اس کے علاوہ کویتیوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کی ہیں جن میں کویت کے معروف ٹاور کو فلسطین کے جھنڈے کے رنگوں سے جگمگاتا دکھایا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .