۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
احمد عقل سفیر فلسطین در بغداد

حوزہ/ عراق میں فلسطینی سفیر احمد عقل نے زور دے کر کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی نے فلسطین کے مسئلے پر عراق کو مؤقف اپنانے پر متحد کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں فلسطینی سفیر احمد عقل نے زور دے کر کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی نے فلسطین کے مسئلے پر عراق کو مؤقف اپنانے پر متحد کردیا۔

انہوں نےایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر عراقی حکومت،سیاسی تنظیمیں اور ملت عراق کا فلسطین کے بارے میں مؤقف واضح ہے،مزید کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی کا مؤقف بھی واضح ہے اور انہوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق عراق کو واضح موقف اپنانے پر متحد کیا ہے۔

فلسطینی سفیر نے بتایا کہ عراقی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جارحیت پر عراق کے موقف کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عراقی عوام نے بڑے پیمانے پر بغداد اور دیگر صوبوں میں حالیہ مظاہروں میں شرکت کر کے اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے گزشتہ ہفتہ ایک بیان میں قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف ملت فلسطین کی مقاومت اور مزاحمت کی حمایت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .