۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
گردان های حزب الله عراق

حوزہ/عراقی حزب اللہ بٹالین نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی بے نظیر کوششوں سے ایک تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا اور یہ کامیابی فلسطینیوں کے استحکام اور شجاعت کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی حزب اللہ بٹالین نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی بے نظیر کوششوں سے ایک تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا اور یہ کامیابی فلسطینیوں کے استحکام اور شجاعت کا نتیجہ ہے۔

حزب اللہ عراق نے اپنے ایک بیان میں،اس تاریخی کامیابی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کو تبریک پیش کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ غزہ،دنیا کی طاقتور ترین اور مختلف شیطانی قوتوں کی حمایت یافتہ فوج کو شکست دینے میں کامیاب ہوا اور اگر تمام مزاحمت کاروں کے درمیان اتفاق و اتحاد ہو جاتا تو کیا ہوتا؟

حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اس عظیم کامیابی نےدشمن کو حیرت زدہ،صہیونی قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر اور عالمی سطح پر مزاحمت کاروں اور مستضعفین کو ایک نئی جہت دی ہے۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے بھی دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کرنے اور مزاحمت کاروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ دشمنوں کی طرف سے جنگ بندی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کو تبریک پیش کرتا ہوں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ معجزہ تھا، بیداری،مکمل تیاری اور شعور و آگہی کے ساتھ صہیونی قابض حکومت کو باز رکھنے کیلئے موثر اقدامات جاری رکھنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .