۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
هیئت علمای بیروت

حوزہ / انجمن علماء بیروت نے فلسطین کے مزاحمتی محاذ کی اسرائیل پر حاصل ہوئی واضح فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: فلسطین کی تمام نسلیں اس مزاحمت کا حصہ ہیں اور یہ مزاحمت خون کی طرح ان کی رگوں میں جاری و ساری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علماء بیروت نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی غاصب صہیونیوں پر واضح فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: فلسطین کی تمام نسلیں اس مزاحمت کا حصہ ہیں اور یہ مزاحمت خون کی طرح ان کی رگوں میں جاری و ساری ہے۔

علماء بیروت نے مزید کہا: مسجد الاقصیٰ کے راستے سے تمام رکاوٹیں ہٹ گئی ہیں اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے تمام منصوبے کوڑے دان کا حصہ بن چکے ہیں۔

انجمن علماء بیروت نے کہا: اس فتح پر ہم فلسطینیوں کی خوشی میں شریک ہیں۔ یہ فتح مزاحمتی محاذ اور پوری امت کی فتح ہے۔

انجمن علماء بیروت نے اس عظیم فتح پر مجاہدین، جنگجوؤں، فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کاروں کو مبارکباد پیش کی اور بارگاہ خداوندی میں شہداء کے لئے رحمت کے نزول اور زخمیوں کے لیے شفا یابی کی دعا کی اور ملت فلسطین کی ثابت قدمی پر درود و سلام بھیجا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .