۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
خواتین

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت  کے زیر اہتمام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حماس کی فتح پر تقریب کا اہتمام ہوا ریلی موخر کر کے فلسطین کی مظلوم عوامُ کے ساتھ جشن منایا گیا اور شہدا کی لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

گلگت/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت  کے زیر اہتمام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حماس کی فتح پر تقریب کا اہتمام ہوا ریلی موخر کر کے فلسطین کی مظلوم عوامُ کے ساتھ جشن منایا گیا اور شہدا کی لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیدہ رباب رضوی نے کہا کے ہماری اٹھائی آوازُ کو معمولی نہ سمجھیں اس میں بہت طاقت ہے پوری دنیا میں ظالم کے خلاف اٹھتی آوازوں نے آج اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم  شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا فلسطین کے مظلومین کے ساتھ خدا کی مدد ہے حماس کی مقاومت اور جوابی کاروائیوں نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ دن دور نہیں جب سرزمین انبیاء سے اسرائیل کے نجس قدم مٹ جائینگے ان کا مزید کہنا تھا  جرات مند فلسطینیوں کی مقاومت نے اسرائیل کو ذلیل و رسوا کر دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .