۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام مصلح

حوزہ / ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا: ملت فلسطین نے راسخ ایمان اور محکم عزم و ارادہ کے ساتھ غاصب صہیونی حکومت پر فتح حاصل کی ہے اور سب نے دیکھا کہ غاصب صہیونی حکومت کا فولادی گنبد بھی اسے شکست سے نہیں بچا سکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مصلح نے شہر برازجان میں منعقدہ ملت فلسطین کی فتح کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملت ایران دینی تعلیمات کی روشنی میں ہمیشہ دنیا کی کمزور اقوام کی حامی رہی ہے کیونکہ قرآن کریم مسلمانوں کو ظالموں سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی تاکید کرتا ہے۔

شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا: ہماری ملت نے قرآنی احکام کی پیروی اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم حضرت خامنہ ای دام عزّہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ مظلوموں کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ملت فلسطین نے راسخ ایمان اور محکم عزم و ارادہ کے ساتھ غاصب صہیونی حکومت  کو شکست سے دوچار کیا ہے اور سب نے دیکھا کہ اسرائیل کا فولادی گنبد (کہ جس پر اسے بہت فخر تھا) بھی اسے شکست سے نجات نہیں دے سکا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مصلح نے کہا: ملت مظلوم فلسطین ماضی میں پتھروں کے ذریعہ اپنا دفاع کرتی رہی لیکن آج اس کے پاس میزائلیں موجود ہیں اور غاصب صہیونیوں کے میزائل کا جواب میزائل سے ہی دیتی رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .