۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
السید علی فضل الله

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید فضل اللہ نے کہا کہ لبنان کے حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ قوم،مزاحمت کی حمایت اور عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست اور خطے سے بے دخل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ بیروت حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی فضل اللہ نے عید مقاومت اور جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ان دنوں آزادی کی قدر و منزلت اور عرب اور اسلامی ممالک کی زندگیوں میں عزت و وقار کو ملاحظہ کر رہے ہیں،مزید کہا کہ حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ قوم،مزاحمت کی حمایت اور عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست اور خطے سے بے دخل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ لبنانیوں کے مقاومت اور فوج کے ساتھ اتحاد،ہم آہنگی اور ان کا وحدت پر یقین،قابضین کے قبضے سے ان کی آزادی اور دشمن کو خطے سے بے دخل اور فتح و نصرت کا باعث بنے۔

امام جمعہ بیروت نے ہر ایک کو مزاحمت کی قربانیوں کی قدردانی،شہداء کے خون سے مزین اس تاریخ کو فراموش نہ کرنے اور دشمن کا مقابلہ کرنے میں فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .