۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
زیاد نخاله و جنبش توحید اسلامی لبنان

حوزہ/ تحریک توحید اسلامی لبنان کے ایک وفد نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک توحید اسلامی لبنان کے سیاسی امور کے سربراہ صہیب سعید شعبان نے ایک وفد کے ہمراہ لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور لبنان میں جہاد اسلامی کے نمائندے احسان عطایا سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حالیہ 12روزہ جنگ سیف القدس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے صہیونی دشمنوں کو وحشت زدہ اور شکست سے دوچار کردیا
 
زیاد نخالہ اور تحریک توحید اسلامی لبنان کے ارکان نے فلسطینی عوام کی بے مثال قربانیوں اور بہادرانہ مزاحمت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے طاقت کے ایک نئے مرحلے کو وجود بخشا اور جدید ٹیکنالوجی اور اسلحے سے لیس صہیونی دشمنوں کو وحشت زدہ اور شکست سے دوچار کردیا۔

مزاحمت کاروں کی باہمی یکجہتی نے عربی اور اسلامی امت کی جاں میں امید اور ضمیروں کو زندہ کردیا 

اجلاس کے شرکاء نے تاکید کی کہ اندرونی اور بیرونی سطح پر مقاومت و مزاحمت کاروں کی باہمی یکجہتی نے ایک بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک بار پھرعربی اور اسلامی امت کی جاں میں امید اور ضمیروں کو زندہ کردیا۔

اجلاس کے آخر میں،مقاومت کی غاصب اسرائیلی حکومت پر جنگ سیف القدس میں فتح پر زیاد نخالہ کو تمغہ"شعبان شمشیری"سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .