۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
هیئت علمای بیروت

حوزہ/ انجمن علمائے بیروت نے روز مقاومت کی مناسبت سے سید حسن نصراللہ اور مجاہدین کو تبریک پیش کرتے ہوئے مقاومت کی حمایت کے لئے تجدید عہد کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمائے بیروت نے ایک بیان میں یوم آزادی جنوبی لبنان کی مناسبت سے مزاحمت کاروں کو تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن،معزز انسانوں اور جو لوگ اقتدار کے معنی کو درک کرتےہیں اور ملکی عزت و وقار کے لئے قابضین کے وجود سے اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لئے قربانیاں پیش کرتے ہیں،عید کا دن ہے۔

انجمن علمائے بیروت نے روز مقاومت کی مناسبت سے سید حسن نصراللہ اور مجاہدین کو تبریک پیش کرتے ہوئے مقاومت کی حمایت کے لئے تجدید عہد کا اعلان کیا ہے۔

ولایت فقیہ نے مزاحمتی تحریکوں کو عزت و وقار بخشا ہے

انجمن علمائے بیروت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنان سے فلسطین اور یمن،شام،عراق اور ولایت فقیہ کی سرزمین تک فتوحات کے دورے کا آغاز ہو چکا ہے، مزید کہا کہ ولایت فقیہ نے خطے میں مزاحمتی اور آزادی پسند تحریکوں کو عزت و وقار بخشا ہے۔

انجمن علمائے بیروت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن جان لے کہ ہم مزاحمت و مقاومت کے آپشن کے ساتھ زیادہ طاقتور اور معزز ہو گئے ہیں،مزاحمت نے اس سلسلے میں اپنا لوہا منوایا ہے اور تمام حالات اور چیلنجوں میں عظیم فتح و کامرانی حاصل کی ہے،کہاکہ ہم مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے دشمن کے آلہ کاروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں،دشمن اپنے مزدوروں اور آلہ کاروں سمیت ناکام رہے ہیں اور ناکام رہیں گے اور ہرگز ہماری عزت و کرامت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .