۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حمله هوایی به نوار غزه

حوزہ/ تحریک اسلامی حماس نےفلسطین میں اسرائیلی جرائم پر بین الاقوامی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک اسلامی حماس نےفلسطین میں اسرائیلی جرائم پر بین الاقوامی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمانوں میں سے ایک نے اسرائیلی حکومت کے خلاف مقاومت کرنے کو جائز قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو سزا دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیق کرنے کی حقوق بشر کمیٹی کی رائے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اقدام کرنے والے تمام ممالک کی قدردانی کرتے ہوئے اسے فلسطین میں حقوق بشر کی حمایت کا فیصلہ قرار دیا۔

وزارت خارجہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے میں حق رائے دہی استعمال نہ کرنے والے ملکوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی اور کہا کہ ان ممالک کا یہ عمل اسرائیل کے جرائم کی حمایت اور اس نظام کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .