۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
"طارق سلمی" سخنگوی جنبش جهاد اسلامی فلسطین

حوزہ/تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ مزاحمت نےمصری وفد پر زور دیا ہے کہ دشمن کی طرف سے قدس پر جارحیت جاری رہی تو اس کے نتائج کا دشمن خود ذمہ دار ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ مزاحمت نے مصری وفد پر زور دیا ہے کہ دشمن کی طرف سے قدس پر جارحیت جاری رہی تو اس کے نتائج کا دشمن خود ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت نے ندائے مسجد اقصی اور قدس پر لبیک کہتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ مسجد اقصی ایک ایسی ریڈ لائن ہے کہ جس کے مقابلے میں کبھی بھی غفلت اور کوتاہی نہیں کریں گے۔

دشمن صرف طاقت کی زبان کو سمجھتا ہے

سلمی نے مزاحمت،دشمن اور فلسطینیوں کے مابین جنگ بندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے خلاف ورزی کا آغاز کیا تو مقابلہ سخت ہو گا، انہوں نے کہا کہ دشمن صرف طاقت کی زبان کو سمجھتا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ مزاحمت،اسرائیل کی طرف سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو مقامات مقدسہ کا بھرپور دفاع کرے گی۔

مزید کہا کہ مزاحمت ہی نے جدوجہد شروع کی اور آج مزاحمت ہی جنگی قوانین کا تعین کرتی ہے اور دشمن جارحیت کے تسلسل کے ذریعے قانون شکنی کی کوشش کرتا ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے دشمن کو سیاسی بحران کا شکار کردیا

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے دشمن کو سیاسی بحران کا شکار کردیا اور آج دشمن اپنے بحرانوں کو برآمد کرنے کی کوشش میں ہیں۔

سلمی نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ اسرائیل کو امریکی اور صہیونی مشترکہ سازش اور مفادات قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مزاحمت،مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے والے امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں اور منصوبوں پر مبنی اہداف و مقاصد کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .