۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شیخ احمد بن حمد الخلیلی مفتی اعظم سلطنت عمان

حوزہ/ سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا: جو کچھ فلسطین میں وقوع پذیر ہوا ہے وہ فلسطینیوں کی عظیم فتح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا: فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف عظیم فتح حاصل کی ہے اور اس عظیم فتح کا سبب اسلامی عقیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین ایک عقیدتی مسئلہ ہے اور جو اسے قومی مسئلہ قرار دیتے ہیں وہ سخت اشتباہ میں ہیں۔

عمان کے مفتی اعظم نے کہا: مسئلہ فلسطین "لا الہ الا اللہ" کے عقیدے کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور فلسطینیوں کو یہ فتح خدا کی نصرت اور مرضی سے حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: امت اسلامی کو چاہیئے کہ وہ اپنے جان و مال سے فلسطین کا دفاع کریں۔

یاد رہے کہ شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے چند روز قبل ملت فلسطین کی مدد کی بھی اپیل کی تھی اور پوری امت سے درخواست کی تھی کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے مسجد الاقصیٰ اور قدس شریف کے دفاع میں فلسطینیوں کے اقدامات کی بھی قدر دانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .