۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ احمد بن حمد الخلیلی

حوزہ / عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں القدس، مسجد الاقصیٰ اور غزہ کو اپنی دعاؤں میں فراموش نہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں القدس، مسجد الاقصیٰ اور غزہ کو اپنی دعاؤں میں فراموش نہ کریں۔

شیخ حمد الخلیلی فرقۂ اباضیہ کے مفتی اعظم ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیوٹر کے پیج پر لکھا ہے کہ ماہ رمضان کے ایام میں آسمانوں کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور اس مہینے میں دعا قبول ہوتی ہے لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں قدس شریف میں اپنے بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں فراموش نہ کریں کیونکہ وہ مسجد الاقصیٰ کی حرمت کا دفاع کر رہے ہیں۔

عمان کے مفتی نے غزہ میں جہاد میں مصروف دلیروں کے لئے دعا اور مدد کی بھی اپیل کی کہ جو غاصبوں کے سامنے پہاڑ کی طرح متحد ہوکر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ ایمان کے مفتی کی اس اپیل کا بہت استقبال کیا گیا ہے اور ان کی جانب سے جہاد اور دفاع کی حمایت پر قدردانی بھی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .